26 دسمبر 2014 - 13:45
عراقی سکیورٹی فورس کاتکریت کے جنوب میں فضائی حملے،اہم کمانڈر سمیت 23دہشت گردہلاک۔

عراق کے صوبہ صلاح الدین کے شہریثرب میں عراقی سکیورٹی فورس نےدہشت گردداعش کے خلاف بڑے پیمانے پرآپریشن کیا جس کے نتیجے میں ایک کمانڈر سمیت23دہشت گردہلاک ہوئے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی فورس کے17بٹالین کی قیادت میں مقامی لوگوں کی نشاندہی پرتکریت کے جنوب میں یثرب سٹی میں دہشت گردداعش کے اہم ٹھکانوں پرفضائی حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں دہشت گردکمانڈرسعودی باشندہ عدنان الحشماوی ان کے اہم ساتھی حسام الحشماوی،سلوم الحشماوی،فلاح حسن سمیت کئی دیگراہم کماندڑوں کی ہلاکت واقع ہوئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169